گھر میں گھی باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے ،بیٹے تیمور اور جہانگیر بھی اسے کھاتے ہیں:کرینہ
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اتوار کا ورک آوٹ روٹین شیئر کردیا۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وائٹ بورڈ کی تصویر شیئر کی، جس پر ان کی ورزش کی تفصیلات درج تھیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا، تھوڑا گھی، تھوڑی صحت، تھوڑی دولت۔۔۔ میرا سنڈے جم۔ان کے ورزش کے معمول میں 10 رانڈز، 10 پلیٹ سنیچز، 10 کیٹل بیل پینڈولمز، 10 ہنج اوبلیک پل اوورز، 10 سومرسالٹ اسکواٹس اور 150 میٹر اسکیئنگ شامل تھی۔دیسی گھی سے کرینہ کی محبت کا ذکر حال ہی میں ان کے شوہر سیف علی خان نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو میں میزبان کپل شرما نے دونوں سے شادی کے 14 سال بعد بھی جوان اور تروتازہ نظر آنے کے راز سے متعلق سوال کیا۔اس پر سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں دیسی گھی کو اس کا کریڈٹ دیا، جبکہ کرینہ نے بتایا کہ گھی ان کے گھر میں باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے اور ان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر بھی اسے کھاتے ہیں۔