ہیکرز کی 1.8 بلین ریکارڈز کو چوری کرنے کی کوشش

 184 ملین گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک و دیگر پلیٹ فارمز کے پاس ورڈز شامل 
صارفین فوری اہم اکائونٹس پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں،نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل سرٹ( CERT )نے صارفین کے ڈیٹا چوری اور ہیکنگ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے،ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز نے 1.8 بلین ریکارڈز کو چوری کرنے کی کوشش کی ، جس میں 184 ملین سے زیادہ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے پاس ورڈز شامل ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فوری طور پر اہم اکائونٹس پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں، پاس ورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ غیر معمولی سرگرمی کے لیے اپنے اکائونٹس کی نگرانی کریں۔