ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ جبری طور پر کسی کو بھی اس کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بدمعاشی کلچر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سود انسان کو ہلاک کردینے والا عمل ہے، شہری بھی باز رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بزرگ،مردوخواتین سمیت نوجوانوں میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ فیصل کامران نے تمام درخواست گزاروں کو بغور سنا اور موقع پر ہی بذریعہ ویڈیو لنک افسران کو احکامات جاری کئے۔