4ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو رہیں بڑے منصوبوں پر کام کی ادائیگی ہورہی،چھوٹے کنٹریکٹرز نظر انداز،مظاہرین
لاہور (خصوصی رپورٹ )پی ایچ اے کے کنٹریکٹرز کا ہیڈ آفس کے باہر احتجاج۔چار ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے پر مرکزی گیٹ بند کر دیا۔کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ چھوٹے منصوبوں کے تحت پارکوں، واک ویز، با ئونڈری والز، پارکنگ ایریاز اور چلڈرن پلے آئٹمز کے کام مکمل کیے گئے مگر چار ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو رہیں۔کنٹریکٹر رضا فاروق واہلہ کے مطابق بڑے منصوبوں پر کام کرنے والوں کو ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جبکہ چھوٹے منصوبے مکملکرنے والے کنٹریکٹرز کونظر انداز کرکے دفاتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں۔احتجاج میں رضا فاروق واہلہ، عنایت بلڈرز، سہیل اینڈ کو اور سرور اینڈ کو کے نمائندے شریک ہوئے جنہوں نے ڈائریکٹر فنانس پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا۔