اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں زیر سماعت کالعدم مذہبی جماعت کے گرفتار82کارکنان کی ضمانت درخواستوں میں پولیس ریکارڈ پیش نہ ہونے پر دلائل نہ ہوسکے۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت27نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔