بجٹ میں عوام کو اچھا ریلیف پیکج ملے گا,مشیر وزیراعظم

بجٹ میں عوام کو اچھا ریلیف پیکج ملے گا,مشیر وزیراعظم

مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے زیر غور ایسی کوئی آئینی یا قانونی ترمیم نہیں جس کے ذریعے نوجوان نسل سے ووٹ دینے کا حق واپس لیا جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا یا بعض حلقوں میں اس حوالے سے پھیلنے والی خبریں درست نہیں اور نہ ہی حکومت کی ایسی کوئی پالیسی زیر غور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک بہتر پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور عام شہری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔رانا ثناء اللہ کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ملک کو خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں ایک مثبت کردار کے طور پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت خطے کی صورتحال اور پاکستان کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے دفاعی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ملک کسی بھی بڑی جارحیت کا جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے، تاہم پاکستان کی ترجیح خطے میں امن اور استحکام ہے۔