میپنگ کے لئے خصوصی ٹیم کی خدمات ، انڈسٹری سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں 20 سال بعد صنعتوں کے سروے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبے میں کہاں کونسی انڈسٹری ہے،اور اس کی ضرورت اور مسائل کیا ہیں ،سروے میں پتہ لگایا جائے گا۔ ڈی جی انڈسٹری آصف فرخ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کا ڈیجیٹل سروے کیا جائے گا جو رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔ میپنگ کے لئے خصوصی ٹیم کی خدمات لی جائیں گی اس میپنگ کی بنیاد پر مستقل میں انڈسٹری سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی۔