دھمیال میں دو خواتین کی لاشیں ملنے پر آئی جی پنجاب کا نوٹس

 لاہور( کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال کی حدود میں دو خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو واقعے کی تمام پہلوو ں سے تحقیقات کرنے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔