زیادتی کیس،ڈیانانے ملزم کو بے قصور قرار دیدیا

 ملزم احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا، پہلا بیان کسی دبائو میں آکر دیا تھا: غیر ملکی خاتون
لاہور ( کرائم رپورٹر) آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں نیا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں ملزم احمد تنویر کو بیقصور قرار دے دیا۔یڈیو بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا کہ میریساتھ ہونے والی زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا۔ غیرملکی خاتون ڈیانا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے پہلا بیان کسی دبائو میں آکر دیا تھا۔ ڈیانا نے ایمبیسی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بیقصور قرار دے دیا۔ملزم تنویر کے خلاف آذربائیجان کی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے الزام میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔