ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکاراوں کی نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے پر فوٹو گرافرز کی ایک بار پھر کلاس لے لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں آئیفا 2027 کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران فوٹو گرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نامناسب زاویوں سے تصاویر نہیں لینی، یہ یاد رکھنا، آپ لوگ اتنی عزت تو دے ہی سکتے ہیں۔بھارتی اداکار نے کہا کہ فوٹو گرافرز کو کم از کم اتنا خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ ان کی تصاویر کسی کے لیے باعثِ تکلیف نہ ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے پروگرام بگ باس 20 کے ایک ایپی سوڈ میں بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائی تھی۔