بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو عدالت نے طلب کرلیا

لاہور( سپور ٹس ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت عالیہ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء￿  سے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کو بابر اعظم نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، بابر اعظم کے وکیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، خاتون نے بیبنیاد الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے