کابل (آئی این پی )افغان طالبان نے خواتین کے ریڈیو سٹیشن ریڈیو بیگم کی نشریات بحال کردیں۔ ریڈیو بیگم کی نشریات غیر ملکی ٹی وی چینل کو مواد کی غیر مجاز فراہمی اور لائسنس کے غلط استعمال کی وجہ سے طالبان نے معطل کر دی تھیں۔عرب نیوز کے مطابق ریڈیو بیگم کا آغاز مارچ 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا، یہ ریڈیو سٹیشن طالبان کے اقتدار میں آنے سے 5 ماہ قبل امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے دوران شروع کیا گیا تھا۔