قبرستان کے اطراف منشیات بیچنے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لوئر مال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، قبرستان کے گرد و نواح میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم ویران علاقوں میں چھپ کر منشیات فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 15 کلو پوست برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم لوکل ٹرانسپورٹ اور پیدل چل پھر کر مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لوئر مال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی