نومولود کی لاش گڑھے سے نکال کرکتے نوچتے رہے

، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی
مریدکے(خصوصی رپورٹ) مریدکے نارووال روڈ پر شہزاد ٹاؤن کے قریب کسی نے نومولود بچے کی لاش کھیتوں میں دبادی، جسے گڑھے سے نکال کر کتے نوچ رہے تھے، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی۔