اڈیالہ جیل میں عمران خان کا چیک اپ

 مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ،بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا،جیل ذرائع
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا،جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس چلی گئی ،جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے، میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل ہسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔