جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے بیٹی کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں

سڈنی (شوبز ڈیسک)آسٹریلوی ماڈل و سوئم ویئر ڈیزائنر اور گلوکار جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار 18 اکتوبر کو اسپتال میں اپنے اہلِ خانہ کی موجودگی میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق سہارا رے اتوار کی شب اسپتال میں انتقال کر گئیں، جہاں ان کے قریبی عزیز موجود تھے۔سہارا رے نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 2010 کی دہائی کے وسط میں کیا تھا اور 2014 میں اپنا سوئم ویئر برانڈ سہارا رے سوئم شروع کیا۔ ماضی میں ان کے پاپ گلوکار کوڈی سمپسن (2015) اور جسٹس بیبر (2016) کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ماڈل نے رواں سال جنوری میں بیٹی اسنو کو جنم دیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر زچگی کے معمولات شیئر کرتی رہی تھیں۔