ہائیکورٹ بار،گورنر کا خطاب موخر،28 جنوری کو ہوگا

 لاہور (خصوصی رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرنے کا پروگرام م ئوخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر اب لاہور ہائیکورٹ بار میں 28 جنوری کو خطاب کریں گے۔گورنر پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیٹوریم ہال میں 20 جنوری دوپہر ایک بجے خطاب کرنے کا پروگرام تھا ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پا ئونڈ کیس میں سزا پر پی ٹی آئی وکلا کے ممکنہ رد عمل کیباعث پروگرام ملتوی کیا گیا۔