حکومت کا اپریل تک 5 جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کا منصوبہ

فائیو جی کیلئے  مہنگی فائبر سمال سیلز سائٹس اورموبائل ٹاورز پر جدید آلات لگانا پڑیں گے:پی ٹی اے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے اپریل تک ملک میں فائیوجی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کی  ٹھان لی ہے،حکومتی رعایت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مالی دبائو کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔حکومت کے اپریل تک فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کے منصوبہ پر پی ٹی اے نے کئی چیلنجز کی نشاندہی کردی ہے،پی ٹی اے نے کہا ہے فائیو جی کیلئے کہ مہنگی فائبر اسمال سیلز سائٹس اورموبائل ٹاورز پر جدید آلات لگانا پڑیں گے،جس کیلئے موجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹریکچر میں وسیع سرمایہ کاری درکار ہو گی