کانو کے ان علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں کرسچن آباد ہیں بعض کاروباری مراکز کھلے رہے
کانو(آئی این پی )نائجیریا کی شمالی ریاست کانو میں مذہبی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران کھانا کھاتے ہوئے نظر آنے والے نو مسلمان افراد کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کانو میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں اسلامی اور سیکولر دونوں قانونی نظام نافذ ہیں۔اسلامی پولیس، جسے حِسبہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہر سال رمضان کے دوران کیفیز، ریستورانوں اور بازاروں میں گشت کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے مسلمان روزے کے اوقات کی پابندی کر رہے ہیں۔کانو کے ان علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں کرسچن آباد ہیں وہاں بعض کاروباری مراکز کھلے رہتے ہیں