لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی معیار کی شرح 240 سے زائد ریکارڈ

لاہور (آئی این پی)لاہور شہر شدید فضائی آلودگی اور اسموگ کی لپیٹ میں ‘  ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد کو پہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور پیر کے روز  پھر آلودہ ترین شہروں کی  فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 240  سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موسم خشک رہے گا بارش کا بھی کوئی امکان نہیں، ماہرین صحت کے مطابق شہری فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں