گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں ، کوئی نہیں چاہتا صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے
جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سے منع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں:میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اس وقت صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں ہے۔جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے‘انہوں نے کہا گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے، جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سیمنع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔