غزہ میں اسرائیلی حملے‘ ڈاکٹر سمیت 18 فلسطینی شہید

 اسرائیل نے  محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ہے: اقوام متحدہ 
غز ہ (آئی این پی )غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ڈاکٹر سمیت  مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے  محصور فلسطینیوں تک خوراک پہنچانے سے بھی روک دیا ہے۔۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہوگئی ہے مگر اس کے باوجود اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باقاعدہ پیشرفت یا اعلان سامنے نہیں آیا۔