چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کیعلاقہ غازی آباد کے نواحی چک 175نو ایل میں واپڈا اہلکاروں پر ڈیفالٹرز کا حملہ، تشدد، 20ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج، ملزمان فرار ہوگئے۔ بتایا گیا کہ واپڈا میپکو غازی آباد سب ڈویڑن کی ٹیم گزشتہ روز صبح 11بجے ایک ڈیفالٹر حسیب احمد سے 18ہزار روپے کے بل کی ادائیگی نہ کر نے پر ڈیفالٹر کا کنکشن کاٹنے لگی تو اسسٹنٹ لائن مین محمد عمر نعیم نے بل کے بارے میں ڈیفالٹر حسیب احمد سے پو چھا ، جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور اپنے ساتھیوں رمیض اور اختر خاں کے ہمراہ ملازم عمر نعیم کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور نقدی کنپٹی پر پستول رکھ کر چھین لی۔ تھانہ غازی آباد نے ایس ڈی او ذوالفقار علی حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔