بھارت میں تیز رفتار ٹرک نے یاتریوں کو کچل دیا، 12 ہلاک

 40  زخمی ہوگئے‘یاتری نوراتری کے موقع پر شیتلا مندر جارہے تھے : بھارتی میڈیا 
گوالیار (آئی این پی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں تیز رفتار ٹرک نے مندر جانے والے یاتریوں کو کچل دیا، حادثے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتری نوراتری کے موقع پر شیتلا مندر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا