اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے ادارے کی مجوزہ تنظیم نو کے خلاف (آج)پیر 19 اکتوبر کو دی جانے والی قلم چھوڑ ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے جس کے بعد ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اور فیلڈ فارمیشنز میں تمام افسران معمول کے مطابق فرائض انجام دیں گے