زیر حراست ملزم طیب کو اسلحہ ریکوری، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی ٹیم شادباغ لیکر گئی تھی،چھڑانے کی کوشش میںمارا گیا، ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اے اغواء برائے تاوان سیل اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق زیر حراست ملزم طیب کو اسلحہ ریکوری اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم نے شادباغ کے علاقے میں لیکر گئی ،پولیس کو دیکھتے ہی ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔