لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ورلڈ چیمپئن شپ ا?ف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل متوقع اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں سرفراز احمد شامل نہیں۔ٹیم کے مالک کامل خان کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں نمایاں تبدیلیاں کی گئیں کیونکہ 11ویں گھنٹے میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز کی جگہ کامران اکمل کو شامل کیا گیا ہے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو حیرت انگیز طور پر شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ سرفراز اس سال ڈبلیو سی ایل کے ایڈیشن میں نمائندگی کریں گے