کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تنزلی دیکھنے کو ملی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کمی کے بعد 2621 ڈالر پر آگئی۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر پڑا جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کمی سے 273300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کمی سے 234311 روپے ہوگئی۔اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 3350 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے اضافے کے ساتھ 2872.08 روپے ہو گئی۔