یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری

یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 دوحا میں کھیلے جا رہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز میں ہی دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جب دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔اس سے قبل، پہلے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔ بعد میں، پانچویں اوور میں صہیب خان نے 2 رنز بنا کر احمد دانیال کا شکار کیا۔موجودہ صورتحال کے مطابق، یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنائے ہیں۔ ٹیم کے بیٹرز کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے تاکہ اسکور کو آگے بڑھایا جا سکے۔