مری(آن لائن)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی لینڈ سلائیڈنگ دورہ کے دوران زخمی، ڈی سی مری ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف امین اعوان سالگراں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک کا دورہ کر رہے تھے کہ بڑے پھتر اوپر سے گرنے کے باعث ایک پھتر انکے پاؤں پر لگا،اس موقع پر محکموں کے افسران بھی موجود تھے زخمی ہونے کے باوجود ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے فرائض جاری رکھے،اور متعلقہ محکموں کو سڑک جلد کھولنے کے اقدامات کی ہدایات جاری کرتے رہے