دریائے راوی سے ملنے والے بھارتی شہری کی میت 4 روز بعد حوالے

شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ) کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے ملنے والے بھارتی شہری سکھویندر سنگھ کی میت چار روز بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔12 اکتوبر کو دریائے راوی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی، جسے ریسکیو ٹیم نے دریا سے نکال کر پولیس کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال نارووال منتقل کیا تھا۔بعدازاں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی درخواست پر کرتارپور میں فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں میت کی شناخت سکھویندر سنگھ کے نام سے ہونے کی تصدیق کی گئی۔ اس کے بعد پاکستان رینجرز نے میت بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر کے حوالے کر دی۔