پشاور(آئی این پی )فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس آج ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے جس میں یوتھ وزیر اعلیٰ اور یوتھ سپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے لئے ملک بلال ایاز کو کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن ملک سفیان آفریدی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔یوتھ وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے امیدوار وں میں ایڈووکیٹ ذوہیب خان ، سیف الاسلام، عبداللہ اور مدثر آفریدی جبکہ یوتھ سپیکرکے عہدہ کے لئے امیدواروں میں شاکراللہ، دیدار خان، فرمان خان اور ازان السلام شامل ہیں۔