چور پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے گئے ،ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) گلشن راوی کے علاقے میں چور پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے گئے، سیف سٹی کیمروں میں نئی موٹرسائیکل چوری کرتے ویڈیو سامنے آگئی، جس پر ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کی۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے ٹریسنگ شروع کی۔کیمروں میں موٹر سائیکل سوار 2ملزموں کو پارکنگ میں لاک توڑ کر بائیک چراتے ہوئے دیکھا گیا۔ چور اپنی پہلے سے چوری شدہ بائیک وہیں چھوڑ گئے اور شہری کی نئی بائیک لے گئے۔