ٹائٹینک اسٹار کیٹ ونسلیٹ نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔
وہ اپنی پہلی فیچر فلم "گڈ بائے جون" کی ہدایت کاری کریں گی، جس کا اسکرپٹ ان کے بیٹے نے لکھا ہے۔یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں شوٹ کی جائے گی، اور اس کی کہانی ایک بکھرے ہوئے خاندان کے خونی رشتہ اور والدین کی علیحدگی کے بعد کی حالت پر مبنی ہے۔فلم میں معروف اداکار ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال، اور ہیلین مرین بھی شامل ہیں۔کیٹ ونسلیٹ اور ان کے مداح اس فلم کی کامیابی کے لیے پرامید اور پرجوش ہیں۔ فلم ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک اعلان نہیں کی گئی۔