گڑھی شاہو ٹرالر حادثہ، سی ٹی او لاہور کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔سی ٹی او لاہور نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حادثے کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتہائی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔