موجودہ حالات کے باعث ہیرا پھیری 3کی تکمیل مشکل ہے‘ پریا درشن

منصوبے میں بہت زیادہ مسائل ہیں جن پر گفتگو کے لیے کئی ابواب درکار ہوں گے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار پریادرشن نے فلم ہیرا پھیری 3 کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کی تکمیل مشکل دکھائی دیتی ہے۔69 سالہ فلم ساز نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی کامیاب کامیڈی فلم ہیرا پھیری کی ہدایت کاری کی تھی تاہم وہ اب اس کے تیسرے حصے سے الگ ہو چکے ہیں۔بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پریادرشن نے فلم سے متعلق پیچیدگیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں بہت زیادہ مسائل ہیں جن پر گفتگو کے لیے کئی ابواب درکار ہوں گے۔ اخباراتآرکائیوپریا درشن کے بقول، انہیں نہیں لگتا کہ یہ فلم کبھی بن بھی پائے گی۔واضح رہے کہ ہیرا پھیری اور پھر ہیرا پھیری میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔