خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میںسماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا