وزیر اعلی سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت کا انسداد پولیو اقدامات پر اظہار اطمینان
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان پولیو کے خاتمے کی راہ پر گامزن، تمام 23 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آگئے۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت نے انسداد پولیو اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور ٹھوس اقدامات کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مسلسل کوششوں اور ٹھوس اقدامات سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا تین سال کی مسلسل جدوجہد اور شب و روز محنت کا نتیجہ ہے