امریکہ کا ایران پر ’’مدر آف آل بم‘‘ سے حملے کا منصوبہ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی فوج نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے  دنیا کے طاقتور ترین غیر جوہری بموں میں سے ایک’ مدر آف آل بمٔز استعمال کرنے سمیت نئے حملوں کے منصوبے تیار کر لئے ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دئیے جانے کی صورت میں ان منصوبوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جی بی یو 43/بی ایم او اے بی کہلانے والا یہ بم امریکا کے سب سے بڑے غیر جوہری بموں میں شمار ہوتا ہے اور اس کا وزن تقریبا 9 ہزار 800 کلوگرام ہے۔ یہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے فضا میں دھماکے کے ذریعے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔تاہم، امریکی حکام کے مطابق اس بم کی زیر زمین گہرائی میں موجود جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوسکتی ہے