جعلی سرکاری ملازم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جعلی سرکاری ملازم علی چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پرائز کنٹرول کے نام پر عوام سے پیسے وصول کئے۔ علی چودھری شادی ہالز سے بھی پیسے وصول کرتا رہاایف آئی آر کے مطابق اے سی سٹی رائے بابر نے جعلی سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کروایاملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی