سونیا حسین نے مسز خان کے موٹی لڑکیوں پر تبصرے کو دقیانوسی اور نقصان دہ قرار دے دیا

سونیا حسین نے مسز خان کے موٹی لڑکیوں پر تبصرے کو دقیانوسی اور نقصان دہ قرار دے دیا

پاکستان کی  اداکارہ سونیا حسین نے لڑکیوں کے موٹاپے پر رشتہ کروانے والی میڈیا پرسنیلیٹی مسز خان کے تبصروں پر تنقید کی ہے۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نے مسز خان کی وائرل ویڈیو ری شیئر کی اور ان کے خیالات کو دقیانوسی اور غیر متعلقہ قرار دیا۔ویڈیو میں مسز خان نے کہا تھا کہ چبی لڑکیاں اعتماد کی کمی کا شکار ہوتی ہیں اور ان کے موٹاپے کی وجہ سے رشتے نہیں ہوتے کیونکہ لڑکے دبلی پتلی لڑکیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ مسز خان نے وزن کم کرنے کے لیے ورزش، جم اور ادویات کے استعمال کے مشورے بھی دیے۔سونیا حسین نے کہا کہ یہ بیانات اشتعال انگیز اور نقصان دہ ہیں کیونکہ یہ لڑکیوں کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں اور خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کو فروغ دیتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کی نسل کو صنف سے قطع نظر بہتر اقدار جیسے اعتماد، کیریئر، پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مضبوط خاندانی اقدار کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، نہ کہ صرف شادی کو زندگی کا مقصد سمجھنا۔سونیا نے سوال اٹھایا کہ کب خواتین کو شرمندہ کرنے کی روایت بدلیں گے اور اپنی ذات اور ذہنی و جسمانی ترقی پر توجہ دیں گے۔