ہدایت کار فلم کے لیے فون کیا اور ساتھ ہی کچھ غیر اخلاقی مطالبہ کیا جس پر میں نمبر بلاک کردیا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کائوچ کے تجربے کے بعد تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ 32 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں صرف تین فلموں میں کام کیا اور یہ تینوں تیلگو تھیں۔ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایک ہدایت کار کے ساتھ کاسٹنگ کائوچ کے تجربے نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے بددل کر دیا۔انہوں نے کہا پہلی فلم میں میرے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے فلم مکمل ہونے کے بعد مجھے ایک اور فلم کے لیے فون کیا اور ساتھ ہی کچھ غیر اخلاقی مطالبہ کیا جس پر میں نے فورا فون بند کرکے ان کا نمبر بلاک کیا۔بعدازاں اپنی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا، نیتی ٹیلر کے مطابق مذکورہ ہدایت کار نے دوسری اداکارائوں کے ساتھ بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب کبھی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی۔ میں اس واقعے سے سکتے میں آ گئی تھی۔