اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو کی رہائش گاہ آمد ہوئی اور وزیراعظم نے وزیر مملکت کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعاکی اور کہا کہ والدین کے انتقال کا صدمہ برداشت کرنا آسان نہیں، اس دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ شریک ہیں، اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین