لاہور ( کرائم رپورٹر )ڈی سی سید موسیٰ رضا نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رام گڑھ شالیمار لنک روڈ و اطراف میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، نیسپاک و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ میں بتایا ترقیاتی کاموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈی سی نے کہا ترقیاتی کاموں میں گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے دوران لیول متوازن رکھا جائے۔