شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ 17 نومبر کوسنایا جائیگا

ڈھاکہ(آئی   این  پی )بنگلہ دیش کی عدالت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ 17 نومبر کو سنائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف قانون کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ ہم ایک طویل سفر کے بعد اب آخری مرحلے میں ہیں اور عدالت 17 تاریخ کو فیصلہ سنائے گی