مدینہ میں شہر کے ٹاپ شیف کا مقابلہ، 100 ماہر ین کی شرکت

مقابلے کا انعقاد کالج آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلیٹی ٹیکنالوجی میں ہوا جو 13 جنوری تک جاری رہے گا
مدینہ منورہ(آئی این پی )اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جانب سے مدینہ کو پکوانوں کے شعبے میں تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد دو روزہ مدینہ ٹاپ شیف مقابلے کا دوسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا۔سعودی خبررساں  ادارے ا یس پی اے کے مطابق پکوانوں کے مقابلے میں 100 سے زائد مرد و خواتین ماہرین شریک ہیں۔ٹاپ شیف مقابلے کا انعقاد کالج آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلیٹی ٹیکنالوجی میں ہوا جو 13 جنوری تک جاری رہے گا۔