چک امرو (خصوصی رپورٹ) ٹریفک پولیس شکرگڑھ نے عید تک ٹریفک چالان میں نرمی کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات نظر انداز کردئیے۔ موٹر سائیکل سواروں کے مبینہ طور پر نذرانہ نہ دینے پر ون وے کی خلاف ورزی یا ہیلمٹ نہ پہننے کا بہانہ کر کے 2000 جرمانے کی پرچی تھما دی جاتی ہے، موٹر سائیکل کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک بھی ہوتو پھر بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ حکومت کا چالان کرنے کا ٹارگٹ ہے۔