دونوں بازوؤں سے محروم شخص پتھراؤ ،ڈنڈے برسانے کے الزام میں گرفتار

عدالت میں پیشی کے دوران ملزم جسمانی معائنے کے بعد مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے اہلکاروں پر پتھراؤ اور ڈنڈے برسانے کے الزام میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جس کے دونوں بازو موجود نہیں تھے، تاہم عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کے جسمانی معائنے کے بعد اسے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطباق تھانہ کرپا میں درج مقدمے میں پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم لطیف اللہ سدوزئی نے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم کو دوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پیش کیا گیا تو معاملے نے غیرمعمولی رخ اختیار کرلیا، ملزم کی جانب سے وکیل سردار معروف ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے دونوں بازو موجود نہیں، اس لیے ان پر پولیس اہلکاروں کو پتھر مارنے اور ڈنڈے برسانے کا الزام قابلِ سوال ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دوران سماعت عدالت نے ملزم کے دونوں بازوؤں کا معائنہ کیا، جسمانی معائنے کے بعد عدالت نے ملزم کو مذکورہ مقدمے سے ڈسچارج کردیا