لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون میں واقع ایک پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اقبال ٹائون عمران خان آفریدی پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے پولیس کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیاترجمان کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بڑے مالی نقصان سے بھی بچائو ممکن ہوگیاواقعے میں زخمی ہونے والوں میں وقار، حسن اور زمان شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔