سی سی پی او بلال نے انسپکٹر حسنین جاوید کو تمغہ شجاعت لگایا

2023ء￿  میں 15کال پرکارروائی کرتے 6ڈاکوؤں  کو جہنم واصل کیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے انسپکٹر حسنین جاوید کوپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) لگایا۔ وفاقی حکومت نے انسپکٹر جاوید حسنین کوپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) دینے کی منظوری دی۔ سی سی پی او لاہور نے انسپکٹر حسنین جاوید کو ان کی بے مثال جرات و بہادری پرپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) کے لئے نامزد کیا تھا۔ انسپکٹر جاوید حسنین اور پولیس ٹیم نے نومبر 2023ء￿  میں 15کال پرکارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو جہنم واصل کیا تھا۔ 6ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن کے کالج بلاک میں شہری کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنارکھا تھا۔ انسپکٹر جاویدحسنین اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی کی بدولت تمام مغویوں کی باحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔ ڈاکوؤ ں میں محسن عرف گوگی،وسیم ولد شریف،عمران ولد اللہ دتہ، نعمان ولد عبدالمجید، علی رضا ولد رحمت اور علی رضا ولد منشاء￿  شامل تھے۔ سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کا تعلق میاں چنوں سے تھااور وہ25سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔سی سی پی او لاہورنے جان پر کھیل کرڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر انسپکٹر حسنین جاوید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جاوید حسنین نے فرض کی انجام دہی کے دوران بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے سامنے سینہ سپرپولیس جوان فورس کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی اہم ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی اورویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے۔ انسپکٹرجاوید حسنین نے پریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) پر سی سی پی او لاہورکا شکریہ ادا کرتے ہوئے قانون کی سربلندی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔